تازہ ترینخبریںدنیا سے

برطانوی حکومت کی فلسطینی تنظیم حماس پر پابندی کی تیاری

برطانوی وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ حماس کے پاس جدید ہتھیار، دہشت گردی کی تربیت کی سہولتیں موجود ہیں۔

برطانوی حکومت نے فلسطینی تنظیم حماس پر پابندی عائد کرنے کی تیاری شروع کردی ہے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق وزیر داخلہ پریتی پٹیل کے مطابق حماس کے پاس نمایاں دہشت گردی کی صلاحیت ہے۔

برطانوی وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ حماس کے پاس جدید ہتھیار، دہشت گردی کی تربیت کی سہولتیں موجود ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حماس پر مکمل پابندی عائد کرنے کے لئےحکمت عملی تیار ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل 2001 میں برطانیہ حماس کے ونگ القسام بریگیڈ پر پابندی عائد کر چکا ہے۔

Leave a Reply

Back to top button