تازہ ترینخبریںدنیا سے

برطانوی وزیراعظم بورس جانسن بلین ٹری منصوبے پر عمران خان کے معترف

اقوام متحدہ جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دنیا پاکستان کے ٹین بلین ٹری منصوبے کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، تمام ملکوں کو پاکستان کے شاندار منصوبے کی پیروی کرنی چاہیے

برطانوی وزیراعظم بورس جانسن بلین ٹری منصوبے پر وزیراعظم عمران خان کے معترف ہوگئے۔ انہوں نے کہا کہ ماحول کی بہتری کیلئے عمران خان کی پیروی کرنی چاہیے۔

نیویارک میں برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دنیا پاکستان کے ٹین بلین ٹری منصوبے کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، تمام ملکوں کو پاکستان کے شاندار منصوبے کی پیروی کرنی چاہیے، عالمی درجہ حرارت میں 1.5 درجے کمی کیلئے مل کر کوششیں کرنی ہونگی، 2040 تک صنعتی یونٹس اور گاڑیوں کو ماحول دوست انرجی پر منتقل کرنا ہوگا۔

برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے عمران خان سے متاثر ہو کر برطانیہ میں درخت لگانے کا منصوبہ شروع کرنے کا اعلان کیا۔

Leave a Reply

Back to top button