خبریں

برطانیہ: عام انتخابات میں کنزرویٹو پارٹی کی 365 سیٹیں جیت کر تاریخی کامیابی

ویب ڈیسک: برطانیہ میں 5 سال کے دوران منعقد ہونے والے تیسرے عام انتخابات میں بورس جانسن کی کنزرویٹو پارٹی نے 365 سیٹیں جیت کر تاریخی کامیابی حاصل کر لی ہے.
انتخابات میں مخلتف سیاسی پارٹیوں کے درمیان 650 سیٹوں پر مقابلہ ہوا جن میں سے 365 کنزرویٹو پارٹی نے حاصل کیں جبکہ لیبر پارٹی 203 سیٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہی.
برطانیہ میں حکومت بنانے کے لیے دارالعوام میں 326 نشستیں درکار ہوتی ہیں، اس طرح 365 سیٹیں جیت کر کنزرویٹو پارٹی دارالعوام (ہاؤس آف کامنز) میں تن تنہا حکومت بنانے کی پوزیشن میں آگئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں! برطانیہ کے عام انتخابات میں 15 پاکستانی نژاد امیدوار کامیاب
بورس جانسن نے تاریخی فتح اور الیکشن میں واضح برتری حاصل ہونے کے بعد بکنگھم پیلس میں جا کر ملکہ برطانیہ سے ملاقات کی اور ان سے نئی حکومت بنانے کی درخواست کی۔
بورس جانسن نے کہا کہ عوام نے یہ مینڈیٹ یورپی یونین سے نکلنے کےلیے دیا ہے اس لیے برطانیہ آئندہ ماہ یورپی یونین چھوڑ دے گا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ عوام کے اعتماد پر پورا اُترنے کے لیے دن رات کام کریں گے۔

Leave a Reply

Back to top button