پاکستانتازہ ترین

بجلی کے زيادہ بل آنے پر مختلف شہروں میں احتجاجی مظاہرے

بجلی کے غیر معمولی طور پر زيادہ بل آنے پر مختلف شہروں میں صارفین نے احتجاجی مظاہرے کیے ۔

مہنگائی سے تنگ عوام بجلی کے زیادہ بل آنے پر مختلف شہروں میں گھروں سے باہر نکل آئے۔راولپنڈی میں مظاہرین نے جی ٹی روڈ بلاک کردیا، ٹریفک جام سےگاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں، مظاہرین نے بجلی کے بلوں میں اضافی ٹیکس ختم کرنے کامطالبہ کیا۔

مظفرگڑھ میں بجلی کے اضافی بلوں کے خلاف دھرنا دیا گیا

ساہیوال میں بجلی کے بلوں میں ہوشربا اضافےکے خلاف کسان بورڈ نے مظاہرہ کیا اور واپڈا  آفس کے سامنے احتجاج کیا، مظاہرین نے واپڈا حکام اور حکومت کے خلاف نعرے لگائے۔

پتوکی، جمبر اور حبیب آباد میں بھی بجلی کی اوور بلنگ پر احتجاج کیا گیا، مظاہرین کا کہنا تھا کہ بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ 12 سے 14گھنٹے ہوگئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button