تازہ تریندنیا

اسرائیل جنگ عظیم دوئم کے بعد سب سے زیادہ امریکی وسائل حاصل کرنے والا ملک

دوسری جنگ عظیم کے بعد سے اسرائیل سب سے زیادہ امریکی وسائل حاصل کرنے والا ملک ہے۔ رواں سال مارچ میں شائع ہونے والی امریکی کانگریس کی ایک رپورٹ کے مطابق سنہ 1946 سے سنہ 2023 تک امریکہ نے اسرائیل کو 260 ارب ڈالر کی امداد دی جس میں سے نصف عسکری امداد تھی۔ اسرائیل کے لیے امریکی حمایت صرف دو طرفہ امور تک محدود نہیں رہی۔ اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل کے مستقل رکن کے طور پر امریکہ نے بارہا اسرائیل کے حق میں اپنی ویٹو طاقت کا استعمال کیا ہے۔ سان فرانسسکو یونیورسٹی کے سینٹر آف مڈل ایسٹ سٹڈیز کے بانی پروفیسر سٹیفن زونز کا کہنا ہے کہ ’اقوام متحدہ کی تاریخ میں امریکہ نے 80 سے زیادہ بار ویٹو کا حق استعمال کیا جن میں سے نصف اسرائیل کو بچانے کے لیے تھے۔ کئی بار امریکہ وہ واحد ملک تھا جس نے اسرائیل کے حق میں ووٹ دیا۔‘ ان کا کہنا ہے کہ ’تاریخی اعتبار سے زیادہ تر ممالک اسرائیل پر ہونے والے حملوں کے ساتھ ساتھ اسرائیل کی جانب سے عام شہریوں کو نشانہ بنانے پر بھی تنقید کرتے ہیں کیوں کہ وہ سمجھتے ہیں کہ عام شہریوں کو بمباری سے ہلاک کرنا غلط ہے۔ لیکن دوسری جانب امریکہ اسرائیل کا نام نہیں لیتا، صرف فلسطینیوں پر تنقید کرتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button