خبریں

برطانیہ کے عام انتخابات میں 15 پاکستانی نژاد امیدوار کامیاب

ویب ڈیسک: برطانیہ میں عام انتخابات 2019 میں پولنگ کا وقت ختم ہونے اور ووٹوں کی گنتی کے بعد نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے، جن کے مطابق 15 پاکستانی نژاد امیدوار کامیب ہو چکے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق لیبر پارٹی کی پاکستانی نژاد ناز شاہ بریڈ فورڈ سے کامیاب ہوئیں، خالد محمود نے برمنگھم، یاسمین قریشی ساؤتھ بولٹن، افضل خان مانچسٹر کے علاقےگورٹن، طاہرعلی برمنگھم کے ہال گرین، محمد یاسین بریڈ فورڈ شائر، عمران حسین بریڈ فورڈ ایسٹ، زارا سلطانہ کوونٹری ساؤتھ اور شبانہ محمود برمنگھم لیڈی ووڈ سے ایک بار پھر کامیاب ہوئیں۔
کنزرویٹو پارٹی کی طرف سے پاکستانی نژاد نصرت غنی وئیلڈن، عمران احمد بیڈفورڈ شائر، ساجد جاوید برومس گرو، رحمان چشتی گلنگھم اور ثاقب بھٹی میریڈن سے کامیاب ہوئے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق عام انتخابات میں برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کی کنزرویٹو پارٹی اور اپوزیشن لیڈر جیریمی کوربن کی لیبر پارٹی کے درمیان سخت مقابلہ رہا تاہم اب تک کے نتائج کے مطابق کنزرویٹو پارٹی پارلیمان کی 650 میں سے 364 نشستیں جیتنے میں کامیاب ہو گئی ہے، لیبر پارٹی کی نشستیں 203 ہیں جبکہ سکاٹس نیشنل پارٹی نے 48 نشستیں حاصل کی ہیں.

Leave a Reply

Back to top button