دلچسپ و حیرت انگیز

بسکٹس، انڈوں اور شہد سے بنا انوکھا شہر

ویب ڈیسک: دنیا بھر میں لوگ اپنے اپنے مذہنی تہوار جوش وخروش سے مناتے اور ان پر دل کھول کر پیسہ خرچ کرتے ہیں۔ اسی جذبے کا اظہار پولینڈ میں کیا گیا ہے جہاں کرسمس کیلئے جنجر بریڈ بسکٹس سے ایک پورا شہر بنایا گیا ہے۔
انوکھی بات یہ ہے کہ 250 عمارتوں پر مشتمل اس قصبے میں رہائیش اختیار نہیں کی جائے گی بلکہ اسے کھایا جائے گا۔
پولینڈ کے علاقے گیلوِس میں سیکڑوں گھروں، ایک چرچ اور ایک قلعے پر مشتمل یہ شہر 30 سے زائد فنکاروں کی مہارت کا نمونہ ہے۔ صرف اس میں موجودہ قلعہ بنانے میں ہی ہاتھ سے بنائے ہوئے 3500 مزے دار جنجر بریڈ بسکٹ استعمال ہوئے ہیں۔
اس جنجر بریڈ ٹاؤن میں چاکلیٹس سے دو ریل گاڑیاں بھی بنائی گئی ہیں جو شہر کی گلیوں میں دوڑتی پھرتی ہیں۔ خیال رہے کہ اس قصبہ کی تعمیر میں کئی ٹن جنجر بریڈ آٹا، سیکڑوں انڈے، کئی پاؤنڈ پاؤڈر شوگر اور بہت سارا شہد استعمال ہوا ہے۔
”جنجر بریڈ ٹاؤن“ نامی اس قصبے کو نمائش کے لئے بھی پیش کر دیا گیا ہے جس میں رہائش اختیار نہیں کی جائے گی بلکہ اس کو مزے مزے سے کھایا جائے گا۔

Leave a Reply

Back to top button