تازہ ترینفن اور فنکار

نورا فتیحی کو بنگلادیش جانے کی اجازت نہ مل سکی

بھارتی اداکارہ و ڈانسر نورا فتیحی کو بنگلہ دیش جانے کی اجازت نہ مل سکی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق نورا فتیحی کو بنگلادیش کے دارالحکومت ڈھاکا میں ایک تقریب میں ایوارڈز دینے اور وہاں پرفارم کرنے کے لیے آنا تھا، تاہم حکومت نے کفایت شعاری کے اقدامات کے تحت ڈالر بچانے کے لیے ان کو اجازت دینے سے انکار کردیا۔

بنگلادیش کی وزارت ثقافت کی جانب سے جاری ہونے والے نوٹس کے مطابق عالمی حالات اور زر مبادلہ کے ذخائر کو برقرار رکھنے کے پیش نظر نورا فتیحی کو ڈھاکا آنے کی اجازت دینے سے منع کیا گیا ہے۔

وزارت ثقافت نے نوٹس میں ڈالرز میں ادائیگیوں اور زرمبادلہ کے کم ہوتے ذخائر پر مرکزی بینک کی پابندیوں کا حوالہ بھی دیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button