خبریںپاکستان سے

بلاول بھٹو کے باغ سے سامان چوری

نامعلوم چور پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے باغات سے سامان چوری کرکے فرار ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ 13 برس سے سندھ میں برسر اقتدار پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری بھی چوروں کے شر سے محفوظ نہیں، پارٹی کے گڑھ اور بھٹوز خاندان کے آبائی قصبے نوڈیرو میں بلاول بھٹو زرداری کے ملکیتی باغات میں چوری ہوئی ہے۔

چور بھٹو ہاؤس نوڈیرو سے ایک کلومیٹر کے فاصلے پر گاؤں پھلپوٹا کے قریب واقع بلاول بھٹو زرداری کے امرود کے باغ سے سولر پلیٹ، انورٹر اور دیگر سامان کے علاوہ گندم، کھاد اور زرعی ادویات بھی چوری کرکے لے گئے۔

بھٹو اسٹیٹ کے منیجر ﷲ ڈنو بھٹو نے کیٹی ممتاز پولیس اسٹیشن میں رپورٹ درج کرائی، جس پر پولیس نے کھوجی کتوں کی مدد سے پیروں کے نشانات تعاقب کرتے ہوئے ایک مشکوک شخص کو گرفتار کرلیا ہے۔

Leave a Reply

Back to top button