HTV Pakistan
بنیادی صفحہ » خبریں » پاکستان سے » بلاول کا حکومت کیخلاف تحریک چلانے کا اعلان

بلاول کا حکومت کیخلاف تحریک چلانے کا اعلان

پڑھنے کا وقت: 1 منٹ

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے حکومت کے خلاف تحریک چلانے کااعلان کردیا، پارٹی چیئرمین نے کہاکہ عوام کوسڑکوں آکر ملکی معیشت کوبچاناہوگا وفاق نے نہ تھمنے والی مہنگائی سے عوام کاخون چوس لیاہے.

انہوں نے کہاکہ سلیکٹیڈ حکومت نے ملکی معیشت کابیڑاغرق کردیا، بلاول بھٹونے کہاکہ پیپلزپارٹی عوامی طاقت رکھتی ہے عوام کوسڑکوں آکر ملکی معیشت کابچاناہوگا مہنگائی نے عوام کاجینامشکل کردیاہے ایک سلیکٹیڈ وزیراعظم کوعوام کے مسائل سے کچھ لینادینانہیں ہے وہ عیدالفطرکے موقع پر نواب شاہ میں پارٹی رہنماوں اورکارکنوں سے خطاب کررہے تھے.

پیپلزپارٹی کے کارکنان نے پارٹی چیئرمین کاپرتپاک استقبال کیا، بلاول بھٹو سے صوبائی مشیر برائے صنعت، کھیل اور امور نوجوان سردار محمد بخش خان مہر،سابق وزیراعلی مرحوم علی محمد خان مہر کے بیٹے احمد علی خان مہر اوردیگرپارٹی رہنماوں سے ملاقاتیں کیں اور ملک کی سیاسی صورتحال پر مبادلہ خیال کیا ،عوامی رابطہ مہم کے سلسلے میں پارٹی قائد کواپنے بھرپورتعاون کایقین دلایا،گھوٹکی میں علی محمد مہر مرحوم کے انتقال سے خالی نشست پر ضمنی انتخاب کے حوالے سے بھی گفتگوہوئی۔

جواب دیجئے