Uncategorized

بنگلہ دیش کے آل راؤنڈر شکیب الحسن نے شاہد آفریدی کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا

بنگلہ دیش کے آل راؤنڈر شکیب الحسن نے پاکستان کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا.
ٹی 20 ورلڈکپ میں پاکستان کے شاہد آفریدی 39 وکٹ کے ساتھ دوسرے جبکہ سری لنکا کے لاستھ ملنگا 38 وکٹوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔
شکیب الحسن نے ورلڈکپ سپر 12 کے تیسرے میچ میں سری لنکا کے خلاف اہم سنگ میل عبور کرلیا۔شکیب الحسن ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں سب سے زیادہ وکٹ لینے والے بولر بن گئے ہیں، انہوں نے شاہد آفریدی کا 39 وکٹوں کا ریکارڈ توڑا۔
شکیب نے 2 اوورز میں 6 رنز کے عوض 2 سری لنکن بیٹسمینوں کو پویلین کی راہ دکھائی یوں وہ 41 وکٹوں کے ساتھ ورلڈکپ میں سب سے زیادہ کھلاڑیوں کو پویلین واپس بھیجنے والے بولر بن گئے ہیں۔

Leave a Reply

Back to top button