خبریں

بنگلہ دیش: توہین آمیز پوسٹ کیخلاف احتجاجی مظاہرہ، پولیس فائرنگ سے 4 افراد جاں بحق

ویب ڈیسک: بنگلہ دیش میں سماجی رابطوں کی ویب سائٹ فیس بک ہر توہین آمیز پوسٹ کے خلاف احتجاجی مظاہرے میں شامل افراد پر پولیس کی فائرنگ سے 4 افراد جاں بحق جب کہ 100 کے قریب زخمی ہو گئے۔
بنگلہ دیشی میڈیا کے مطابق یہ واقع دارالحکومت ڈھاکہ سے 116کلومیٹر دور واقع جزیرے بھولا کے علاقے برہان الدین میں پیش آیا جہاں لوگ ایک ہندو کی جانب سے فیس بک پر کی گئی توہین آمیز پوسٹ کیخلاف احتجاج کر رہے تھے۔
بنگلادیش کے مؤقر انگریزی اخبار ”ڈھاکا ٹریبیون“ کے مطابق پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے ربڑ کی گولیاں فائر کیں جس پر انہوں نے مشتعل ہوکر پولیس پر پتھراؤ کیا۔
پتھراؤ کے ردعمل میں پولیس نے فائرنگ کی جس سے 4 افراد جاں بحق اور 100 کے قریب زخمی ہوگئے۔

Leave a Reply

Back to top button