دلچسپ و حیرت انگیز

بوڑھے عاشق، 67 سالہ دولہے کو65 برس کی دلہن مل گئی

ویب ڈیسک: کہا جاتا ہے کہ محبت کا جذبہ ذات پات، رنگ ونسل اور عمر کی حدود و قیود سے ماورا ہوتا ہے، اور جب پیار ہونا ہوتا ہے تو عمر کے کسی بھی حصے میں ہو جاتا ہے، کچھ ایسا ہی ہوا ہے ایک بھارتی جوڑے کے ساتھ جنہیں ایک دوسرے سے زندگی کی ساٹھ سے بھی رائد بہاریں دیکھنے کے بعد نہ صرف پیار ہوا بلکہ دونوں نے شادی بھی کر لی۔
مقامی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست کیرالہ کے ایک اولڈ ایج ہوم کے جوڑے، 67 برس کے چانیا مینن اور 65 سال کی لکشمی امال نامی خاتوں کے دلوں میں پیار پیدا ہوا اور دونوں شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔
ٹوئٹر پر اتوار کے روز ایک صارف نے کیرالہ حکومت کی طرف سے چلائے جانے والے اولڈ ایج ہوم رہنے والے جوڑے کی شادی پر مبارکباد دی تھی۔ یہ خوشگوار حادثہ کیرالہ کے کے رام ورما پورم ضلع میں پیش آیا۔
مینن اور امال کی شادی کی تصویریں سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد ایک صارف نے کمنٹ کیا کہ پیار کو سبھی بندھن توڑ دینے دو۔

Leave a Reply

Back to top button