دلچسپ و حیرت انگیز

بچوں کیلئے کروڑوں مالیت کے سگریٹ جمع کرنے والا باپ

ویب ڈیسک: برطانوی موسیقار نول گلیغر نے اپنے بچوں کے لیے 4 کروڑ 8 لاکھ سے زائد مالیت کے سگریٹ جمع کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
گلف نیوز کی رپورٹ کے مطابق اویسس بینڈ کے سابق راکر نول گلیغر نے غیر صحت بخش عادت کو ترک کردیا لیکن اس نے ہزاروں پیکٹوں کو اپنے بچوں کے لیے بچا لیا ہے۔
برطانوی موسیقار کا کہنا تھا کہ جب ان کے بچے سگریٹ نوشی شروع کرتے ہیں تو ان کے پاس ان کے لیے سگریٹ پہلے سے محفوظ ہوں گی۔
52 سالہ نول کے مطابق چار سال قبل غیر صحت بخش عادت ترک کر دی تھی لیکن ہزاروں سگریٹ بچا لیے تھے. سالوں میں سگریٹ کے ایک پیکٹ کی لاگت 12 پاؤنڈ تک بڑھ جانے کے بعد اب سگریٹ کی قیمت 28 پاؤنڈ ہو سکتی ہے۔
نول کا کہنا تھا کہ میرے گھر کے تمام کمروں میں سگریٹ کے پیکٹس موجود ہیں اور بچے سگریٹ نوشی کریں گے تو ان کے لیے موجود ہوں گی، ان کے بچوں میں 19 سالہ انائس، 12 سالہ ڈونووان اور 9 سالہ سونی شامل ہیں۔
برطانوی موسیقار کا کہنا ہے کہ میں تمباکو نوشی ترک کرنے میں کامیاب رہا، میں کیو ایوارڈز میں گیا، دن اور رات باہر رہا، میں کبھی بھی ہینگ اوور کے ساتھ تمباکو نوشی نہیں کر سکتا تھا، میں نے پھر 2 ہفتوں تک سگریٹ پینا چھوڑ دی اور اس کے بعد بس ہو گیا۔

Leave a Reply

Back to top button