تازہ ترینسیاسیات

مسرت جمشید چیمہ کے تحریک انصاف چھوڑنے کی خبروں میں صداقت نہیں، خاندان کا بیان

تحریک انصاف رہنما مسرت جمشید چیمہ کے خاندان نے کہا ہے کہ انھوں نے تحریک انصاف نہیں چھوڑی۔

ایک بیان میں ان کے خاندان کا کہنا تھا کہ مسرت جمشید چیمہ تمام پاکستانیوں کی طرح 9 مئی کے واقعات پر رنجیدہ ہیں اور سمجھتی ہیں کہ حالات اس نہج پر نہیں جانے چاہیے تھے۔

ان کے اہلخانہ کا کہنا تھا کہ مسرت جمشید چیمہ نے بطور چئیرمین کے ترجمان جلاؤ گھیراؤ کا کوئی بیان نہیں دیا اور نہ ہی خود کسی انتشار کا حصہ رہیں۔

انھوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ مسرت جمشید چیمہ کو جلد رہا کیا جائے گا تاکہ ان کے بچے اپنے والدین سے مل سکیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button