تازہ ترینخبریںدلچسپ و حیرت انگیز

بچے من کے سچے : ویڈیو نے لوگوں کے دل پگھلا دیے

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک بچہ خوشی سے اچھل رہا ہے جبکہ اس کے سامنے کھلونے فروخت کرنے والی خاتون کا بچہ بھی کھڑا ہے جس کے پاؤں میں جوتے بھی نہیں ہیں۔ اچانک وہ کھیل میں مصروف بچے کی طرف ہاتھ بڑھاتا ہے اور پھر خود ہی اس کے قریب جاکر اسے گلے لگا لیتا ہے۔

کہتے ہیں کہ بچے من کے سچے ہوتے ہیں، وہ جھوٹ نہیں بولتے، ان کی محبت اور دوستی بے لوث ہوتی ہے، وہ ذات پات، اونچ نیچ، رنگ نسل اور کسی بھی طرح کی تفریق سے بالاتر ہوکر صرف اپنے دل کی سن کر فیصلے کرتے ہیں۔

ایسی ہی ایک ویڈیو ان دنوں سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس نے دیکھنے والوں کے دل پگھلادیے ہیں۔

یہ ویڈیو ممکنہ طور پر بھارت کے کسی علاقے کی ہے جہاں شاید کوئی تقریب جاری ہے اور میلے کا سا سماں ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک بچہ خوشی سے اچھل رہا ہے جبکہ اس کے سامنے کھلونے فروخت کرنے والی خاتون کا بچہ بھی کھڑا ہے جس کے پاؤں میں جوتے بھی نہیں ہیں۔ اچانک وہ کھیل میں مصروف بچے کی طرف ہاتھ بڑھاتا ہے اور پھر خود ہی اس کے قریب جاکر اسے گلے لگا لیتا ہے۔

جواب میں دوسرا بچہ بھی کھلونے فروخت کرنے والی خاتون کے بچے سے بغل گیر ہوجاتا ہے۔

اس ویڈیو نے آج کے معاشرے کو آئینہ دکھا دیا ہے جہاں اونچ نیچ اور امیری غریبی کی خلیج اتنی گہری ہوچکی ہے کہ لوگ چاہتے ہوئے بھی اپنے سے نچلے طبقے کے لوگوں کے ساتھ وہ برتاؤ نہیں کر پاتے جس کا ایک انسان مستحق ہوتا ہے۔

اس ویڈیو پر کچھ صارفین نے ضمیر کو جھنجھوڑ دینے والے تبصرے بھی کیے ہیں۔ ایک شخص نے لکھا کہ ’اس ویڈیو کو دیکھنے بعد خود سوچیں کہ کس نے یہ تفریق پیدا کی۔‘

ایک صارف نے لکھا ’جب یہ بڑے ہوں گے تب انہیں ذات پات اور اونچ نیچ میں بانٹ دیا جائے گا۔‘

کسی نے کہا کہ ان بچوں سے ہم بڑوں کے سیکھنے کیلئے بہت کچھ ہے۔

Leave a Reply

Back to top button