Uncategorized

بھارت،اسرائیل،این ڈی ایس پاکستان کیخلاف کھیلنا چاہتے ہیں. شیخ رشید

اسلام آباد:وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا اپوزیشن کو ہوش کے ناخن لینے چاہیں ،اپوزیشن کو سمجھ نہیں آ رہی انٹرنیشنل ریجن میں کیا حالات ہونے جا رہے ہیں ،آئندہ آنے والے 6 ماہ انتہائی اہمیت کے حامل ہیں۔ اسلام آبا دکی سکیورٹی کو مزید بڑھا رہے ہیں، سی ڈی اے چیئرمین سے کہا ہے 190 کیمروں کو فوری خریدا جائے،190 کیمرے اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں لگائے جائیں گے،آج اسلام آباد کیلئے مزید 2 ہزار پولیس جوانوں کی ڈیمانڈ کر رہے ہیں،ہم چاہتے ہیں کہ حالات کنٹرول میں رہیں ۔
انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا خطے کے حالات تیزی سے بدل رہے ہیں ،اگلے چھے ماہ انتہائی اہمیت کے حامل ہیں ،بھارت،اسرائیل اور این ڈی ایس مل کر پاکستان کیخلاف کھیلنا چاہتے ہیں،یہ لوگ پاکستان کے امن و امان کے ساتھ کھیلنے کی کوشش کر رہے ہیں،انہوں نے کہا ملک میں انتشار پھیلانے والے منہ کے بل گریں گے ،داسو واقعہ کی تحقیقات مکمل ہوچکی،ایک ہفتے کےد وران 2 بار چینی سفیر سے ملاقات ہوئی،،اعلان وزیرخارجہ کریں گے۔
شیخ رشید نے کہا افغان سفیر کی بیٹی کا مسئلہ فارن آفس نے افغان ٹیم سے زیر بحث آیا،فوٹیج اور جتنا بھی ریکارڈ موجود تھا افغان حکام کے حوالے کیا گیا،انہوں نے کہا جانتے ہیں پاکستان میں دہشت گردی کے پیچھے این ڈی ایس،را اور اسرائیل ہے.

Leave a Reply

Back to top button