تازہ ترینخبریںدلچسپ و حیرت انگیز

بھارتی شہری نے اپنی بیوی کی شادی پاکستانی نوجوان سے کروا دی

یہ دونوں گونگے اور بہرے ہیں،اور ان کی پاکستان آمد کا مقصد بابا گورو نانک دیوجی کے جنم دن کی تقریبات میں شرکت کے علاوہ ایک پاکستانی نوجوان محمد عمران سے ملنا تھا، جو راجن پور کا رہائشی ہے اور ان دونوں کی طرح گونگا اور بہرا ہے۔

بھارتی شہری اشتوش سنگھ نے اپنی بیوی پرم جیت کوطلاق دے دی اور اس کی شادی پاکستانی نوجوان عمران سے کروادی۔

پاکستان اور بھارت سے تعلق رکھنے والے گونگے بہرے جوڑے کی عجیب محبت کی کہانی سامنے آئی ہے، بھارتی شہر لکھنو سے تعلق رکھنے والا اشتوش سنگھ اپنی 39 سالہ بیوی پرم جیت کور کو اس کے پاکستانی دوست سے ملوانے کے لئے لاہور لے کر آیا، اور اس کی شادی پاکستانی نوجوان عمران سے کروادی۔

بھارت سے گزشتہ دنوں ہزاروں سکھ یاتری بابا گورونانک دیوجی کا جنم دن منانے پاکستان آئے تھے، ان یاتریوں میں 39 سالہ پرم جیت کور اور ان کے شوہر اشتوش سنگھ بھی شامل تھے، یہ دونوں گونگے اور بہرے ہیں،اور ان کی پاکستان آمد کا مقصد بابا گورو نانک دیوجی کے جنم دن کی تقریبات میں شرکت کے علاوہ ایک پاکستانی نوجوان محمد عمران سے ملنا تھا، جو راجن پور کا رہائشی ہے اور ان دونوں کی طرح گونگا اور بہرا ہے۔

ذرائع کے مطابق پرم جیت کور کی محمد عمران چند برس پہلے فیس بک پر دوستی ہوئی جومحبت میں بدل گئی، پرم جیت کے شوہر اشتوش سنگھ جو اس سے عمر میں کافی بڑے ہیں اوران کی ایک اور بیوی بھی ہے، انہیں اپنی بیوی کی پاکستانی نوجوان سے محبت کاعلم تھا۔ دونوں 17 نومبر کو واہگہ بارڈر کے راستے پاکستان آئے اور یہاں گرین ٹاؤن لاہورمیں قیام کیا۔ اس دوران ان کاعمران سے بھی رابطہ ہوگیا۔

اشتوش سنگھ نے اپنی بیوی پرم جیت کوطلاق دے دی اور اس نے اسلام قبول کرکے اپنا نام پروین سلطانہ رکھ لیا۔ جس کے بعد 23 نومبرکو سیشن کورٹ میں قبول اسلام کا بیان حلفی جمع کروانے کے ساتھ محمدعمران سے نکاح بھی کرلیا۔

26 نومبرکو جب بھارتی سکھ یاتریوں نے واپس جانا تھا تو پرم جیت اور اشتوش واپس جارہے تھے تو انہوں نے محمد عمران کوبھی ساتھ لے لیا اوروہ بھی ساتھ یاتریوں میں شامل ہوکر واہگہ بارڈ جا پہنچا، تاہم وہاں ویزا نہ ہونے کی وجہ سے پاکستانی امیگریشن حکام نے اسے روک لیا، تفتیش کے دوران تینوں نے اشاروں کی زبان میں تفصیلات بتائیں،

سفری دستاویزات نہ ہونے کی وجہ سے محمدعمران کو بھارت جانے کی اجازت نہیں مل سکی۔ ذرائع کے مطابق پروین سلطانہ ( پرم جیت کور) نے محمد عمران سے وعدہ کیا کہ وہ اسے ملنے اور ہمیشہ اس کے ساتھ رہنے پاکستان آئے گی۔

Leave a Reply

Back to top button