HTV Pakistan
بنیادی صفحہ » خبریں » بھارتی فوج کا جبر جاری، کشمیر میں مزید 4 نوجوان شہید

بھارتی فوج کا جبر جاری، کشمیر میں مزید 4 نوجوان شہید

پڑھنے کا وقت: 1 منٹ

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کا جبر جاری ہے اور حالیہ ریاستی دہشت گردی میں مزید 4 نوجوان شہید ہوگئے۔

کشمیر میڈیا سروس کی رپورٹ کے مطابق ضلع پلوامہ کے علاقے پَنزگام میں بھارتی فوج کی جانب سے محاصرہ کرکے کیے گئے آپریشن میں 3 نوجواب شوکت احمد ڈار، عرفان احمد اور مظفر احمد شہید ہوئے۔ جبکہ بھارتی فورسز نے علاقے میں ایک گھر کو بھی دھماکا خیز مواد سے اڑا دیا۔

بھارتی فوج کے جبر کے خلاف پنزگام میں سیکڑوں افراد نے مظاہرہ کیا جن کے خلاف فورسز نے پیلٹ گنز اور آنسو گیس کا استعمال کیا جس کے بعد علاقہ مکینوں اور فوجی اہلکاروں کے درمیان جھڑپ کی صورتحال پیدا ہوئی۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ ضلع بارہ مولا کی تحصیل سوپور میں بھی اسی طرح کے آپریشن میں ایک نوجوان شہید ہوا۔

قابض فورسز نے مظاہروں کے بڑھنے کے خوف سے وادی کے کئی علاقوں میں انٹرنیٹ سروس معطل کردی جبکہ جنوبی کشمیر میں مسلسل دوسرے روز ٹرین سروس بھی معطل رہی۔

خیال رہے کہ 1989 سے متعدد مسلح گروپ بھارتی فوج اور ہمالیہ کے علاقوں میں تعینات پولیس سے لڑتے آئے ہیں اور وہ پاکستان سے انضمام یا کشمیر کی آزادی چاہتے ہیں۔

جواب دیجئے