خبریں

بھارتی وزیر کی معیشت بہتر ہونے کی عجیب دلیل

ویب ڈیسک: بھارتی وزیر سُریش انگاڑی نے ملکی معیشت کی بہتری کے بارے میں عجیب دلیل دے کر سب کو حیران کر دیا ہے. وزیز موصوف نے ٹرینوں کے مسافروں سے بھرے ہونے اور لوگوں کے شادیاں کرنے کے عمل کو معیشت کی بہتری کی علامت قرار دیا ہے.
بھارتی اخبار انڈین ایکسپریس کے مطابق بیلگاؤم سے لوک سبھا کے رکن اور یونین وزیر سریش انگاڑی نے اترپردیش میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملکی معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے اور اس کا واضح اشارہ یہ ہے کہ ملک کے ایئرپورٹس اور ٹرینیں بھری ہوئی ہیں اور لوگ شادی کر رہے ہیں۔’
انہوں نے کہا کہ معاشی بدحالی کے دعوے کرکے لوگ وزیر اعظم نریندر مودی کا تاثر خراب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
سریش انگاڑی دعویٰ کیا کہ ہر تین سال بعد معیشت میں طلب میں کمی آتی ہے، یہ ایک سائیکل ہے جس کے بعد معیشت بہتر بھی ہو جاتی ہے، جبکہ بھارت 5 ٹریلین روپوں کی معیشت بنے گا۔
واضح رہے کہ رپورٹس کے مطابق پانچ سہ ماہی قبل 8 فیصد کی رفتار سے ترقی کرنے والی بھارت کی معیشت ستمبر میں گرتے گرتے 5 فیصد کی سطح تک جا پہنچی تھی۔

Leave a Reply

Back to top button