تازہ تریندنیا

روس یوکرین جنگ ایک بار پھر گرم، امریکا کا یوکرین کو ایف سولہ دینے کا اعلان

امریکا نے روسی جارحیت کے خلاف دفاع کے لیے یوکرین کو ایف 16 طیارے فراہم کرنے کی منظوری دے دی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی حکام کا کہنا ہےکہ امریکا نے یوکرین کو اپنے دفاع کیلئے جنگی طیارے ایف 16 کی منظوری دے دی ہے جو پائلٹس کی ٹریننگ مکمل ہونے کے بعد یوکرین کو ڈنمارک اور نیدر لینڈز سے دیے جائیں گے۔

حکام کا کہنا ہےکہ واشنگٹن نے ڈنمارک اور نیدرلینڈز کے حکام کو یقین دہانی کرائی ہےکہ پائلٹ کی تربیت کے بعد امریکا یوکرین کو ایف 16 طیاروں کی فراہمی کے تھرڈ پارٹی عمل کو تیز کرے گا. میڈیا رپورٹس کے مطابق 11 ممالک کے اتحاد نے رواں ماہ ڈنمارک میں یوکرین کے پائلٹس کو ایف 16 طیارے اڑانے کی تربیت دینا ہے۔

ڈنمارک کے قائم مقام وزیر دفاع نے امید ظاہر کی ہے کہ پائلٹس کی تربیت 2024 میں مکمل ہوجائے گی جس کےبعد وہ روس سے لڑنے کے لیے تیار ہوجائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button