خبریں

بھارتی گائے کے دودھ میں سونا ہوتا ہے، اِسی لیے دودھ کا رنگ سنہرا ہے: بی جے پی رہنما

ویب ڈیسک: مغربی بنگال کے بی جے پی صدر دلیپ گھوش نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ہماری بھارتی گائیں ایک خاص خصوصیت رکھتی ہیں ان کے دودھ میں سونا ملا ہوا ہوتا ہے اور اِسی وجہ سے بھارتی گائے کا دودھ سنہرا ہوتا ہے۔
بی جے پی رہنما دلیپ گھوش نے ایک تقریب کے دوران بی جے پی کارکنان اور میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ گائے میں ایک خاص خون کی رگ ہوتی ہے جو سورج کی روشنی سے سونے کی پیدوار میں مدد کرتی ہے اور یہ خاص خون کی رگ بھارتی گائے میں موجود ہوتی ہے، ہم گائے کا دودھ پیتے ہیں جس سے ہم صحت مند ہوتے ہیں اور بہت سی بیماریوں سے بھی بچ جاتے ہیں لہٰذا ہمیں بھارتی گائے کی حفاظت کرنی چاہیے اور ان کا خیال رکھنا چاہیے۔
انہوں نے غیر بھارتی گائے کو غیر اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہم بیرونِ ممالک سے جو گائے لے کر آتے ہیں وہ گائے نہیں ہوتی ہیں بلکہ صرف ایک ’جانور‘ ہوتی ہیں۔
البتہ انہوں نے بتایا کہ غیرملکی گائے سے بھی تعلق کا اقرار کرتے ہوئے کہا کہ غیر ملکی گائیں ہماری گاﺅماتا نہیں ہیں بلکہ ہماری خالائیں ہیں اور اگر ہم ایسی ’آنٹیوں‘ کی پوجا کریں گے تو اِس سے بھارت کو نقصان پہنچے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ گائے بھارت کی ماں ہے اور ہم گائے کا دودھ پیتے ہوئے ہی زندہ رہتے ہیں لہٰذا اگر کوئی ہماری ماں کے ساتھ بد سلوکی کرے گا تو ہم بھی اس کے ساتھ ویسا ہی سلوک کریں گے جس کا وہ حقدار ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت کی زمین پر گائے کو مارنا اور اس کا گوشت فروخت کرنا ایک سنگین جرم ہے۔
واضح رہے چند روز قبل ایک ٹی وی شو کے دوران ایک بھارتی مبصر نے کہا تھا کہ گائے کا گوبر جسم پر مل لینے سے انسان ایٹمی بم سے محفوظ رہ سکتا ہے۔

Leave a Reply

Back to top button