خبریںدنیا سے

بھارت مذہبی اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ کرے: امریکا

ویب ڈیسک: امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں ترجمان مورگن آرٹیگس نے کہا کہ مذہبی آزادی اور یکساں سلوک کا احترام جمہوریت کے بنیادی اصول ہیں، اس لیے بھارت آئین اور جمہوری اقدار کو مدنظر رکھتے ہوئے مذہبی اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ کرے۔
مورگن آرٹیگس کا کہنا تھا کہ امریکا کی شہریت ترمیمی ایکٹ سے متعلق بھارت میں حالات پر گہری نظر ہے، ہم تمام تر پیش رفت کو قریب سے دیکھ رہے ہیں۔
ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے اپیل کی کہ بھارتی مظاہرین کے پُرامن احتجاج کے حق کا تحفظ اور احترام کیا جائے ساتھ ہی بھارتی مظاہرین سے تشدد سے دور رہنے کی درخواست کی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے بھارتی پارلیمنٹ کے ایوانِ زیریں میں وزیرِ داخلہ امیت شاہ کی جانب سے ایک بل پیش کیا گیا تھا جس کے تحت پاکستان، بنگلا دیش اور افغانستان سے بھارت جانے والے غیر مسلموں کو شہریت دی جائے گی لیکن مسلمانوں کو نہیں۔
تارکینِ وطن کی شہریت سے متعلق اس متنازع ترمیمی بل کو ایوان زیریں یعنی لوک سبھا میں 12 گھنٹے تک بحث کے بعد کثرتِ رائے سے منظور کر لیا گیا تھا جس کے بعد ایوان بالا یعنی راجیہ سبھا نے بھی اسے منظور کر لیا تھا۔
شہریت کے متنازع قانون کے خلاف بھارت کی مختلف ریاستوں اور شہروں میں مظاہرے جاری ہیں جب کہ پولیس کی جانب کریک ڈاؤن اور دہلی کی جامعہ ملیہ اسلامیہ میں طلبہ پر تشدد کے بعد صورتحال تشویشناک ہے۔

Leave a Reply

Back to top button