خبریںپاکستان سے

بھارت نے جعلی فلیگ آپریشن کی کوشش کی تو منہ توڑ جواب کے سوا کوئی چارہ نہیں گا: وزیراعظم

ویب ڈیسک: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اگر بھارت نے ملک میں جاری فسادات اور ہندوتوا بالادستی کے فروغ کیلئے جنگی جنون بڑھانے کے اقدامات سے توجہ ہٹانے کیلئے کسی قسم کے جعلی فلیگ آپریشن کی کوشش کی تو پاکستان کے پاس اس کا منہ توڑ جواب دینے کے سوا کوئی اور چارہ نہیں ہوگا۔
عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹس میں کہا کہ بھارت میں بڑھتے ہوئے مظاہروں کی وجہ سے پاکستان کو بھارت کی طرف سے درپیش خطرات میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ بھارتی آرمی چیف کے بیان سے جعلی فلیگ آپریشن کے بارے میں ہماری تشویش میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔
عمران‌ خان نے کہا کہ انہوں نے گزشتہ کچھ عرصے سے عالمی برادری کو اس بارے میں خبردار کیا تھا اور وہ اب اس کا اعادہ کر رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ مودی حکومت کے گزشتہ پانچ سال کے دور حکومت میں بھارت میں ہندو راشٹرکی طرف آگے بڑھتے ہوئے ہندوتوا بالادستی کے فسطائی نظریے کو فروغ ملا ہے۔
وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی قابض فوجوں کا محاصرہ جاری ہے، کشمیر میں کرفیو اٹھائے جانے کے بعد وہاں خونی فسادات کا خدشہ ہے، ہم عالمی برادری کو بھارتی رویے سے متعلق متنبہ کر رہے ہیں.

Leave a Reply

Back to top button