HTV Pakistan
بنیادی صفحہ » خبریں » سائنس اور ٹیکنالوجی » بھارت کا خلائی طاقت بننے کا بھونڈا دعویٰ

بھارت کا خلائی طاقت بننے کا بھونڈا دعویٰ

پڑھنے کا وقت: 2 منٹ

بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کا کہنا ہے کہ بھارت نے میزائل ٹیسٹ کے دوران نچلی مدار کے سیٹلائٹ کو تباہ کردیا ہے جس کے بعد وہ عالمی سطح پر اس صلاحیت کا حامل چوتھا ملک بن گیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق انتخابات سے چند ہفتوں قبل ہی نریندر مودی کا کہنا تھا کہ ’بھارتی سائنسدانوں نے نچلی مدار کے سیٹلائٹ کو مار گرایا ہے‘۔

2016 کے بعد ٹی وی چینلز پر نشر ہونے والے اپنے پہلے خطاب میں بھارتی وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ’یہ بھارت کے لیے فخر کا لمحہ ہے‘۔

ان کا کہنا تھا کہ ’بھارت نئے اپنا نام خلائی سپر پاورز کی فہرست میں شامل کرلیا ہے اور اب تک یہ کام بھارت کے علاوہ صرف 3 ممالک کرسکی ہیں‘۔

سیٹلائٹ مدار میں 300 کلومیٹر پر تھا جب اسے تباہ کیا گیا۔

نریندر مودی نے دعویٰ کیا کہ ’یہ مشن انتہائی پر امن تھا اور اس کا مقصد جنگ کی فضا پیدا کرنا نہیں تھا‘۔

دوسری جانب سرکاری خبر رساں ادارے اے پی پی کی رپورٹ کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا ہے کہ پاکستان خلا میں اسلحے کی دوڑ روکنے کی مکمل حمایت کرتا ہے، خلا انسانیت کا مشترکہ ورثہ ہے اور اس میدان میں فوجی مقاصد کیلئے سرگرمیوں سے اجتناب تمام اقوام کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔

ترجمان نے کہا کہ پاکستان اس بات پر یقین رکھتا ہے کہ بین الاقوامی اسپیس قوانین میں موجود ابہام کو دور کرنے کی ضرورت ہے جو اس بات کو یقینی بنائے کہ کوئی بھی ملک پرامن سرگرمیوں اور سماجی و اقتصادی ترقی کیلئے خلائی ٹیکنالوجی کے استعمال کو خطرات سے دو چار نہ کر سکے۔

ترجمان نے توقع ظاہر کی کہ وہ ممالک جنہوں نے ماضی میں اس قسم کی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے کی سخت مذمت کی تھی، وہ بیرونی خلا سے متعلق فوجی خطرات کی روک تھام کی غرض سے بین الاقوامی انسٹرومنٹ تیار کرنے کیلئے کام کریں گے۔

جواب دیجئے