تازہ تریندنیا

25 طالبان کو ہلاک کرنے کا اعتراف: ‘برطانوی شہزادے ہیری نے اپنی سیکیورٹی خطرے میں ڈال دی’

 برطانوی شہزادہ ہیری نے افغانستان میں 25 طالبان کو ہلاک کرنے کا اعتراف کرکے اپنی سیکیورٹی خطرے میں ڈال دی جبکہ برطانوی افواج کے کردار کو بھی منفی انداز میں پیش کیا

تفصیلات کے مطابق برطانوی شہزادہ ہیری کے افغانستان میں پچیس طالبان کو ہلاک کرنے کے اعتراف پر سابق برطانوی کمانڈرز کا کہنا ہے کہ شہزادہ ہیری نے خود اپنی سیکورٹی کو خطرے ڈال دیا ہے۔

سابق برطانوی فوجی افسر نے کہا کہ اس طرح کا تبصرے نے نہ صرف ان کی اپنی ساکھ کو خراب کیا بلکہ برطانوی افواج کے کردار کو بھی منفی انداز میں پیش کیا، شہزادے کا بیان لوگوں کو بدلہ لینے پر اکسا سکتا ہے۔

واضح رہے گزشتہ روز سالہ شہزادے نے جنگجوؤں کو شطرنج کی بساط سے اٹھائے جانے والے مہروں سے تشبیہ دیتے ہوئے افغانستان میں ایک مشن کے دوران 25 افراد کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا تھا

جس پر طالبان کے سینیئر رہنما انس حقانی نے ٹوئیٹ کیا تھا کہ ہیری آپ نے جنہیں قتل کیا وہ شطرنج کے مہرے نہیں بلکہ انسان تھے، اور ان کے خاندان بھی ہیں جو اپنے پیاروں کی واپسی کے منتظر تھے۔‘

انس حقانی کا کہنا تھا کہ درحقیقت یہ معصوم لوگ آپ کے سیاستدانوں اور فوجیوں کے لیے شطرنج کے مہرے تھے، آپ لوگوں کو اس کھیل میں بُری طرح شکست ہوئی، ویسے تو عالمی ادارے آپ لوگوں کے بہرے اور اندھے ہیں لیکن امید ہے عالمی عدالت آپ کو طلب کرے گی اور انسانی حقوق کے کارکن آپ کی حرکت پر مذمت کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button