تازہ ترینخبریںدلچسپ و حیرت انگیزکاروبار

بھوت بنگلہ خریدنے میں متعدد لوگوں کی دلچسپی

گوڈ مین کے مطابق اس غیرمعمولی مکان میں لوگوں نے کافی دلچسپی ظاہر کرتے ہوئے اسے خریدنے پیش کش کی ہے، لیکن انھوں نے اب اسے اپنے لیے رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

امریکی ریاست الینائے میں ایک مکمل طور پر کالے رنگ کے مکان کی درست لیکن غیر معمولی لسٹنگ میں اسے گوتھ ہوم ظاہر کرنے کا معاملہ وائرل ہوگیا۔

بتایا جاتا ہے کہ یہ مکان جو کہ 110 ایڈگر اسٹریٹ، لنکن ال میں برائے فروخت تھا، لیکن جب ٹوئٹر اکاؤنٹ زیلو گون وائلڈ پر اسے اس کی بیرونی اور اندرونی سیاہ دیواروں کی وجہ سے گوتھ ہوم کہا گیا تو یہ الفاظ آن لائن وائرل ہوگئے۔

اس کی وجہ یہ غیر عمومی لسٹنگ اور اسے گوتھ ہوم برانڈ کرنے سے یہ وائرل ہوا۔

یاد رہے کہ فروخت کے حوالے سے مکان کی جو تصاویر فیچر کی گئی تھیں اس میں اسکی شنگلے روف، گٹرز اور ونائیل سائیڈنگ سب کچھ سیاہ ہیں۔

جائیدادوں کی خرید و فروخت کرنے والے گوڈ مین نے کہا کہ انھوں نے 19ویں صدی کے وسط میں امریکا میں بننے والے منفرد انداز کے مکانوں جیسے اس پراپرٹی کو اس سال اگست میں خریدا تھا۔

انھوں نے مزید بتایا کہ اس کی چھت کی تنصیب کے بعد انھوں نے فیصلہ کیا کہ اسے ایک بلیک عنوان دیں گے۔ گوڈ مین کے مطابق اس غیرمعمولی مکان میں لوگوں نے کافی دلچسپی ظاہر کرتے ہوئے اسے خریدنے پیش کش کی ہے، لیکن انھوں نے اب اسے اپنے لیے رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

Leave a Reply

Back to top button