تازہ ترینجرم کہانی

کراچی میں حالیہ ٹارگٹ کلنگ کے واقعات میں غیر ملکی خفیہ ادارے ملوث نکلے، بڑا انکشاف

کراچی پولیس چیف جاوید عالم نے انکشاف کیا ہے کہ کراچی میں حالیہ ٹارگٹ کلنگ کے واقعات میں غیر ملکی خفیہ ادارے ملوث تھے۔

تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ ہفتوں میں کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کی لہراٹھی تھی، گلستان جوہر میں ماہر تعلیم خالدرضااورمفتی عبدالقیوم کو نشانہ بنایاگیا، تینوں شخصیات کے قتل کے کیسز حل ہوگئے ہیں۔

اے آئی جی کراچی کا کہنا تھا کہ مفتی عبدالقیوم کا قتل ذاتی تنازع کا شاخسانہ تھا جبکہ سلیم کھتری کو فرقہ وارانہ ٹارگٹ کلنگ میں قتل کیا گیا۔

کراچی پولیس چیف نے انکشاف کیا کہ شہر میں ہونے والی حالیہ قتل کے واقعات میں ٹارگٹ کلرز کے تانے بانے غیر ملکی خفیہ اداروں کے ساتھ مل رہے ہیں۔

انھوں نے مزید کہا کہ ماہ صیام میں شہر کا امن خراب کرنے کی کوشش کی گئی تھی جس کو ناکام بنا دیا گیا، گلستان جوہر میں ماہر تعلیم خالد رضا کا قتل بھی شہر کا امن خراب کرنے کی سازش کی گئی تھی، اس کیس کے ملزمان کو شناخت کرلیا گیا، ہے جلد انہیں بھی گرفتار کر لیا جائے۔

ایڈیشنل آئی جی کراچی کا کہنا تھا کہ اسٹریٹ کرائمز پولیس کے لیے بڑا چیلنج ہے، فروری ، مارچ میں 3 قتل کیسز کومذہبی معاملات کی جانب موڑا جا رہا تھا تاہم رمضان میں قتل کے9 واقعات میں ملوث 9 ملزمان کوگرفتارکیاگیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button