پاکستانتازہ ترین

کابینہ نے 20 ادویات کی قیمتوں میں کمی کی منظوری دے دی

وفاقی حکومت نے 20 ادویات کی قیمتوں میں کمی کا فیصلہ کیا ہے جس کی کابینہ نے منظوری دے دی ہے۔ 

ترجمان وزارت صحت کے مطابق زیادہ تر ادویات کی قیمتوں میں 30فیصد کمی ہوئی ہے جن میں بلڈپریشر ، کینسر اور آنکھوں کی بیماری میں استعمال ہونے والی ادویات شامل ہیں۔ کابینہ نے 54 نئی ادویات کی قیمتیں فکس کرنے کی بھی منظوری دی ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی حکومت نے ادویات کی قیمتوں میں 700 فیصد تک اضافہ کیا جبکہ وزارت صحت ڈریپ میں میرٹ اور شفافیت کے نظام کو فروغ دینے کیلئے پر عزم ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button