Uncategorized

بیوی کو الٹا لٹکا کر تشدد کرنیوالا خاوند پکڑا گیا

پولیس نے بیوی کو رسے کی مدد سے الٹا لٹکا کر تشدد کرنے والے ملزم کو 24 گھنٹے کے اندر گرفتار کرلیا .
خاتون پر تشدد کی فوٹیج گزشتہ رات وائرل ہوئی تھی جس پر آئی جی پنجاب راؤ سردار نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او بہاولنگر ظفر بزدار کو ملزم کی گرفتاری کا خصوصی ٹاسک دیا تھا


جس پر پولیس نے مختلف علاقوں میں چھاپے مارتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا۔واقعہ کا مقدمہ خاتون کے بھائی کے بیان پر تھانہ صدر بہاولنگر میں درج ہے۔ ملزم نے بیوی کو رسے کی مدد سے الٹا لٹکا کر ڈنڈوں سے تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔

Leave a Reply

Back to top button