دلچسپ و حیرت انگیز

بیٹی کو پیا گھر رخصت کرنے کیلئے کسان نے ہیلی کاپٹر کرائے پر لے لیا

ویب ڈیسک: باپ امیر ہو یا غریب اپنی بیٹی کی خواہش پوری کرنے کے لئے ہر وقت مسعتد رہتا ہے، ایک بھارتی کسان نے بھی کچھ ایسا ہی کیا جسے دیکھ کر اپنے پرائےسب حیران رہ گئے.
بھارت کی راجھستان ریاست سے تعلق رکھنے والے کسان مہندرا سنگھ نے اپنی بیٹی کی خواہش پر اس کی رخصتی کے لئے ہیلی کاپٹر کرائے پر لے لیا.
میڈیا رپورٹس کے مطابق مہندرا سنگھ کئی برسوں سے ملازمت کی غرض سے بیرون ملک مقیم تھے جن کی بیٹی رینا انہیں کہا کرتی کہ آپ تو ہوائی جہاز میں آتے جاتے رہتے ہیں، میں کب جہاز میں بیٹھ کر ہواؤں میں اڑوں گی۔
مہندا سنگھ نے اپنی بیٹی کی خواہش پوری کرنے کا فیصلہ کیا کہ وہ اسے شادی کے موقع پرعزت سے رخصت کریں گے لہذا انہوں نے انتظامیہ سے اجازت لے کر بیٹی کی رخصتی کےلیے ہیلی کاپٹر بُک کرلیا۔
مقامی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ رینا نے اس موقع پر اپنی تمام دوستوں کو بھی مدعو کیا ہوا تھا، جو رینا کی شاندار رخصتی دیکھ کر حیران رہ گئیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق رخصتی کے وقت روایتی رسم و رواج کے بعد ہیلی کاپٹر نے پرواز بھری اور دلہا دلہن کو لے کر اجیت پور رینا کے سسرال جا لینڈ کیا.

Leave a Reply

Back to top button