دلچسپ و حیرت انگیز

بیٹے کی خواہش میں 12 بچے پیدا کرنیوالی 41 سالہ خاتون

ویب ڈیسک: بھارتی ریاست راجستھان کی ایک خاتون بیٹے کی چاہت میں 12بچے پیدا کر چکی ہے جب کہ اس عمر ابھی 41 سال ہے۔
راجستھان نے کی تارا نگر تحصیل کے جھاڑسر گاؤں سے تعلق رکھنے والی گڈی نامی خاتون نے حال ہی میں اپنے بارھویں بچے کو جنم دیا ہے، جس کے ساتھ ہی اس کی بیٹا پیدا کرنے کی خواہش پوری ہو گئی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق 20 نومبر کو گڈی کو چورو کے سرکاری ہسپتال میں داخل کروایا گیا جہاں اس نے اب بیٹے کو جنم دیا ہے۔ حالانکہ گڈی اپنی 11 بیٹیوں کے ساتھ خوش ہے اور اب بیٹا پیدا ہونے کے بعد اس کی خوشی کی انتہا نہیں ہے۔
گڈی نے بتایا کہ گاؤں کے لوگ اس کے ہاں بیٹا پیدا نہ ہونے پر طعنے دیا کرتے تھے جبکہ اس کا شوہر کرشنا کمار بھی بیٹا چاہتا تھا۔
گڈی کی سب سے بڑی بیٹی 22 سال کی ہے۔
گڈی کا شوہر گاؤں کے ہی بھٹے پر چائے کی دکان چلاتا ہے۔گڈی کی تین بیٹیوں کی شادی بھی ہوچکی ہے، گڈی کا نوزائیدہ بیٹا اپنی پیدائش کیساتھ ہی ماما بھی بن گیا ہے کیونکہ اس کی بڑی بہن کو بھی بیٹی ہوچکی ہے۔
گڈی نے بتایا کہ اس کی 3 بیٹیاں پرائیویٹ سکول میں اور باقی سرکاری سکول میں پڑھتی ہیں۔

Leave a Reply

Back to top button