Welcome to HTV Pakistan . Please select the content and listen it   Click to listen highlighted text! Welcome to HTV Pakistan . Please select the content and listen it
بین الاقوامیپاکستان

بی جے پی کا کشمیر میں جشن، لڑائی جاری رہے گی .محبان کا عزم

جموں و کشمیر : دفعہ 370 کی منسوخی کے دو سال مکمل ہونے پر بی جے پی نے جشن منایا ، پی ڈی پی اور این سی نے کہا لڑائی جاری رہے گی ۔ بتایا گیا ہے
نیشنل کانفرنس، کانگریس ، پی ڈی پی اور سی پی آئی ایم نے دو سال قبل لئے گئے اس فیصلے کی مخالفت کی ۔ پی ڈی پی نے پانچ اگست کے دن کو یوم سیاہ کے طور پر منایا ۔ پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی نے کہا کہ ان کی پارٹی اس فیصلے کے خلاف ہے اور وہ ان دفعات کی بحالی کے لئے ہرسطح پر جدوجہد جاری رکھے گی ۔ اس موقع پر محبوبہ مفتی نے ایک بار پھر پاکستان کے ساتھ بات چیت شروع کرنے پر زور دیا ۔ انہوں نے کہا کہ خطے میں کشیدگی کم کرنے کے لئے پاکستان کے ساتھ بات چیت کرنا لازمی ہے ۔
نیشنل کانفرنس کی طرف سے پارٹی کے صدر دفتر پر آج کے تعلق سے ایک میٹنگ منعقد کی گئی ۔ میٹنگ کی صدارت پارٹی کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کی۔ اس موقع پر پارٹی نے جموں و کشمیر کی خصوصی پوزیشن کو بحال کرنے کی اپنی مانگ دہرائی ۔ میٹنگ میں بتایا گیا کہ پارٹی دفعہ تینس سو ستر اور پنتیس اے کی بحالی کے لئے اپنی کوششیں مسلسل جاری رکھے گی ۔ کانگریس نے دفعہ تین سو ستر ہٹائے جانے کے دو برس مکمل ہونے کے موقع پر مرکزی سرکار کو تنقید کا نشانہ بنایا ۔ پارٹی ترجمان رویندر شرما نے سرکار سے سوال کیا کہ کہا دفعہ تین سو ستر ہٹائے جانے کے بعد جموں و کشمیر میں ملیٹینسی کا خاتمہ ہوچکا ہے ، جیسا کہ مرکز نے دعوی کیا تھا۔
یہ بھی بتایا گیا ہے کہ جموں و کشیر سے دفعہ تین سو ستر اور پنتیس اے ہٹائے جانے کے دو برس مکمل ہونے وادی کشمیر کے مختلف علاقوں میں ترنگا ریلیوں کا اہتمام کیا گیا۔سرینگر ، کپواڑہ اور اننت ناگ میں کارکنوں نے ریلیوں میں شرکت کی ۔ ہاتھوں میں ترنگا لئے ان ریلیوں میں شامل لوگوں نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا دو برس قبل مرکز کی طرف سے لئے گئے اس تاریخی فیصلے سے جموں و کشمیر میں ترقی کا ایک نیا باب شروع ہو چکا ہے۔ کپواڑہ میں نکالی گئی ترنگا ریلی میں شامل بی جے پی لیڈر انور خان نے کہا کہ دفعہ تین سو ستر ہٹائے جانے کے بعد اب جموں و کشمیر میں ترقی کا نیا دور شروع ہوگیا ہے
کپواڑہ سے ہی تعلق رکھنے والے ایک اور بی جے پی لیڈر جاوید قریشی نے کہا کہ کشمیر کے لوگ ایک ودھان، ایک سمودھان، اور ایک نشان پر یقین رکھتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ آج کشمیر میں چار سو ترنگا لہرا رہا ہے۔ انہوں نے دفعہ تین سو ستر ہٹائے جانے کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی کا شکریہ ادا کیا
بی جے پی کے ترجمان الطاف ٹھاکُر نے کہا کہ پانچ اگست دو ہزار انیس کے بعد جموں وکشمیر کے عوام کو خاندانی راج اور پتھراو سےآزادی ملی. اننت ناگ میں بی جے پی مہلا مورچے کی طرف سے ترنگا ریلی نکالی گئی ، جس کی قیادت مہلا مورچہ جموں و کشمیر کی نائب صدر رومیسہ رفیق نے کی ۔ انہوں نے کہا بی جے پی نے لوگوں کے ساتھ کئے ہوئے اپنے وعدے پورے کئے ہیں ۔ پی ڈی پی ، این سی اور کانگریس نے ہمیشہ جموں و کشمیر کے لوگوں کا استحصال کیا ہے ۔

Leave a Reply

Back to top button
Click to listen highlighted text!