تازہ ترینجرم کہانی

بھارتی گلوکار سدھو موسے والا کے سالانہ ختم کی تقریب کرنے والے ملزم کی گرفتاری اور رہائی

سوشل میڈیا ہوائی فائرنگ اور غیر ملکی گلوکار کی برسی سے متعلق نامناسب پوسٹ کرنے والے نوعمر لڑکے کی گرفتاری کا معاملہ ۔

تھانہ بی ڈویژن پولیس نے طالبعلم بچے کو اپنی غلطی کا احساس ہونے پر رہا کر دیا۔


تفصیلات کے مطابق پوسٹ میں ملک شرجیل نامی لڑکے نے بھارتی گلوکار سدھو موسے والا کے سالانہ ختم کی تقریب منعقد کرنے اور اس پر ہوائی فائرنگ کا ارادہ ظاہر کیا تھا
متذکرہ بالا پوسٹ وائرل ہوتے ہی اوکاڑہ پولیس فوری طور پر حرکت میں آئی اور ملزم کو حراست میں لے لیا

انکوائری کرنے پر انکشاف ہوا کہ وہ میٹرک کا طالب علم ہے جس کی عمر محض پندرہ سال کے لگ بھگ ہے


ملزم ملک شرجیل نے بتایا کہ اس نے یہ پوسٹ صرف شرارت کے ارادے سے کی تھی اور در حقیقت اس کا اِس طرح کی کسی سرگرمی کا کوئی ارادہ نہیں تھا

اس نے اس حوالے سے شرمندگی کا اظہار کرتے ہوئے معافی بھی طلب کی

ملک شرجیل کے والد نے یقین دہانی کروائی کہ اُس کا بیٹا مزید ایسی کوئی حرکت نہیں کرے گا اور یہ کہ اس کی غلطی کم عمری اور نادانی کا نتیجہ تھی

پولیس تھانہ بی ڈویژن اوکاڑہ نے ملزم کی کم سنی اور اس کے مستقبل کو مدنظر رکھتے ہوئے آئندہ سے محتاط رہنے کی تنبیہ کے ساتھ رہا کر دیا ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button