تازہ تریندنیا

امریکا شامی پیٹرول اور اناج اسمگل کررہا ہے، روس

روسی وزیر خارجہ سرگے لاوروف نے امریکا پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ دریائے فرات کے مشرق میں ایک کُرد نیم ریاست قائم کرکے شامی پیٹرول اور اناج کی اسمگلنگ کر رہا ہے۔

غیرملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یہ بات انہوں نے تیونس کے وزیر خارجہ نبیل عمار کے ساتھ مذاکرات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ ہم مسئلہ شام کے بارے میں ترکیہ اور ایران کے ساتھ آستانہ فارمیٹ کے دائرہ کار میں کاروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں لیکن مغرب کی عائد کردہ پابندیوں کی وجہ سے شام کی اقتصادیات کو پیچیدہ مسائل کا سامنا ہے۔

لاوروف نے کہا ہے کہ دریائے فرات کے مشرق میں امریکی اقدامات بھی شامی اقتصادیات پر منفی اثرات ڈال رہے ہیں، اصل میں اس علاقے میں امریکہ ایک کُرد سیمی اسٹیٹ بناچکا ہے اور یہاں سے شامی پیٹرول اور شامی اناج کی اسمگلنگ کی جارہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button