تازہ ترینسیاسیات

صحافتی اصولوں کی خلاف ورزی کرنے پر مطیع اللّٰہ جان نے صحافیوں کو آڑے ہاتھوں لے لیا

صحافت کیا ہے ؟ اور ایک صحافی کا کا کیا کام ہے ؟

ہمارے معاشرے میں پاۓ جانے والے مسائل کو اجاگر کرنا اور ان مسائل کی نشاہدہی کر کے عوام کے سامنے رکھنا یا رپورٹ کرنا تاکہ عوام کو معاشرے میں پاۓ جانے والے مسائل کے بارے میں آگاہی حاصل ہو اور آپ کا جھکاؤ کسی قوت کی طرف نہ ہو ۔ اس عمل کو صحافت کہا جاۓ گا اور جو یہ عمل کر رہا ہو گا وہ صحافی کہلایا جاۓ گا ۔

پاکستان کے سینئر صحافی مطیع اللہ جان نے گزشتہ روز صحافی اصولوں کا استحصال کرنے والے صحافیوں کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

پاکستان کے سینئر صحافی مطیع اللہ جان نے اپنے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک ویڈیو ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن کی رہنما وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب گزشتہ روز اسلام آباد پریس کلب پہنچی تو صحافیوں کی جانب سے پھول نچھاور کیے گۓ اور نعرے لگانے والے خُود کو صحافی کہتے ہیں۔ پاکستان میں یہی وہ صحافی گروہ ہے جو ہر حکومت میں کامیاب ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button