خبریںپاکستان سے

ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل سے معاشی عمل کی رفتارتیز ہو گی: وزیراعظم

ویب ڈیسک: وزیراعظم پاکستان عمران خان نے کہا ہے کہ ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل سے نہ صرف معاشی عمل کی رفتارتیز ہو گی بلکہ نوجوانوں کے لئے روزگارکے مواقع بھی پیدا ہوں گے۔
وزیراعظم اسلام آباد میں حکومت کی اقتصادی ٹیم کے اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔
اجلاس میں مستقبل میں ان مختلف ترقیاتی منصوبوں پرکام کی رفتارتیزکرنے کے طریقہ کار پر غورکیاگیا جو بین الاقوامی شراکت داروں کے تعاون سے جاری ہیں۔
عمران خان نے زوردیا کہ احساس پروگرام کے تحت مختلف منصوبوں کابروقت آغاز یقینی بنایاجائے تاکہ حکومت کی فلاحی پالیسیوں سے زیادہ سے زیادہ افراد مستفید ہو سکیں۔
اجلاس میں پاکستان سٹیل ملز کی بحالی کے لئے مختلف تجاویز پربھی غورکیاگیا جبکہ شرکاء نے پاکستان بناو سرٹیفکیٹس کی بیرون ملک تشہیر کے لئے تجاویزپربھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔
وزیراعظم نے سہولتوں اورمراعات میں اضافے کے ذریعے ترسیلات زر کے بارے میں حکومت کی تجاویز کو ایک ہفتے میں حتمی شکل دینے کی ہدایت کی تا کہ ان پرباضابطہ عملدرآمد کیا جا سکے۔

Leave a Reply

Back to top button