پاکستانتازہ ترین

پنجاب اسمبلی: حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات دوبارہ شروع

پنجاب اسمبلی میں بجٹ اجلاس کے معاملے پر حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات دوبارہ شروع ہوگئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کی طرف سے اسپیکر پرویز الہٰی، میاں محمود الرشید اور سبطین خان شریک ہیں، جبکہ حکومت کی طرف سے سینئر صوبائی وزیر حسن مرتضیٰ اور ملک احمد خان مذاکرات میں حصہ لے رہے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت نے اپوزیشن کے مطالبات پر متبادل پیشکش کردی، جبکہ اپوزیشن کی جانب سے حکومتی ڈرافٹ کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق حکومتی ٹیم نے کہا کہ آئی جی پنجاب  معافی مانگنے کے بجائے تفصیلات سے آگاہ کریں گے، وزیر قانون ایوان میں تمام معاملات پر وضاحت دیں گے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز اسمبلی پہنچ گئے، تاہم اپوزیشن لیڈر سبطین خان کا کہنا ہے کہ اسمبلی کی کارروائی، تحریری معاہدے کے بعد ہی آگے بڑھے گی۔

واضح رہے کہ پنجاب میں بجٹ اجلاس تاخیر کا شکار ہوگیا، اسمبلی کی کارروائی میں اراکین اسمبلی کی عدم دلچسپی نظر آئی، اجلاس میں تاخیر کے باوجود متعدد اراکین اسمبلی غیر حاضر رہے، گورنر نے اجلاس بُلایا، اسپیکر پنجاب اسمبلی نے رُکوا دیا۔

 اسپیکر اور اپوزیشن  نے  آئی جی پنجاب سے اسمبلی میں پولیس فورس کے داخلے پر احتجاج کیا۔

اپوزیشن ارکان نے گھروں پر چھاپوں اور گرفتاریوں پر معافی مانگنے کا مطالبہ کردیا، پنجاب اسمبلی کا بجٹ اجلاس چھ گھنٹے تاخیر کا شکار ہو گیا ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button