تازہ تریندنیا

اسرائیل یرغمالیوں کی رہائی چاہتا ہے، حماس کی تصدیق

فلسطین کی مزاحمتی تحریک حماس کا کہنا ہے کہ اسرائیل یرغمالیوں کی رہائی کے لیے کوششیں کر رہا ہے۔

قطر کی ثالثی میں حماس اور اسرائیل کے درمیان قیدیوں کے تبادلے کیلئے مذاکرات جاری ہیں۔

خبر ایجنسی کے مطابق اسرائیلی خواتین، بچوں کے بدلے اسرائیلی جیلوں سے 36  فلسطینی خواتین اور بچوں کو رہا کروایا جائے گا۔

قطری حکام دوحہ اور غزہ میں حماس کے عہدیداروں سے رابطے میں ہیں، قطر امریکا کے تعاون سے قیدیوں کے تبادلے کیلئے ہفتے سے مذاکرات کی ثالثی کر رہا ہے۔

دوسری جانب فلسطینی مزاحمتی تنظیم اسلامی جہاد کا کہنا ہے کہ اپنے تمام جنگجوؤں کی رہائی کیلئے اسرائیل کے ساتھ جنگی قیدیوں کے تبادلے پر غور کر رہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button