پاکستانتازہ ترین

ممنوعہ فنڈنگ کیس: عمران اسماعیل ایف آئی اے میں طلب

ممنوعہ فنڈنگ کیس کی تحقیقات کے سلسلے میں وفاقی تحقیقاتی ادارے نے تحریکِ انصاف کے رہنما اور سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل کو طلب کر لیا۔

ایف آئی اے کی جانب سے پی ٹی آئی کی ایم پی اے ڈاکٹر سیما ضیاء اور نجی بینکوں کے 2 افسران کو بھی طلب کیا گیا ہے۔ایف آئی اے کی جانب سے سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل کو 15 اگست کو دوپہر 2 بجے طلب کیا گیا ہے جبکہ رکن سندھ اسمبلی ڈاکٹر سیما ضیاء کو ایف آئی اے نے 12 اگست کی سہ پہر 3 بجے طلب کیا ہے۔

نجی بینکوں کے افسران کو 10 اگست کو ایف آئی اے آفس کراچی میں طلب کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن کے فیصلے پر پاکستان تحریکِ انصاف کی فارن فنڈنگ سے متعلق کراچی میں بھی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button