تازہ ترینجرم کہانی

دسویں جماعت کے طالب علم کو ساتھی طالب علموں نے قتل کردیا

 دسویں جماعت کے طالب علم کو جھگڑے کے بعد ساتھی طالب علموں نے قتل کردیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست اترپردیش کے شہر پریاگ راج میں ساتھی طلبا کے ساتھ جھگڑے کے بعد دسویں جماعت کے طالب علم کو مبینہ طور پر ساتھی طالبعلموں نے تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد ہلاک کردیا۔

واقعہ اس وقت پیش آیا جب 16 سالہ لڑکا اپنی بہن کے ساتھ کالج سے واپس آرہا تھا جو اسی کالج میں کالج نویں جماعت کی طالبہ ہے۔

متاثرہ طالب علم اور ملزم طلبا کے درمیان کالج میں مبینہ طور پر کسی تنازع پر جھگڑا ہوا تھا جسے اساتذہ نے حل کروادیا تھا۔

جب مقتول طالب علم اپنی بہن کے ساتھ گھر جارہا تھا ملزم نے مبینہ طور پر تبصرے کیے اور اس کی بہن کو ہراساں کیا جب انہیں روکنے کی کوشش کی گئی تو ملزمان نے اسے بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا جس سے اس کی موت ہوگئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے میں ملوث پانچ ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ کیس میں لاپرواہی برتنے پر تھانے کے انچارج اور چوکی کے انچارج کو معطل کردیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button