خبریںپاکستان سے

تکمیل آخری مراحل میں، کرتارپور راہداری 9 نومبر کو عوام کیلئے کھول دی جائیگی: عمران خان

ویب ڈیسک: وزیراعظم عمران نے کہا ہے کہ کرتارپور راہداری منصوبے کی تیاری کا کام تکمیل کے آخری مراحل میں اور آئندہ ماہ کی 9 تاریخ یہ عوام کیلئے کھول دیا جائے.
عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ فیس بک پر ایک پوسٹ میں کہا کہ پاکستان دنیا بھر سے آنے والی سکھ برادری کے لیے اپنے دروازے کھولنے کے لیے تیار ہے.
وزیراعظم نے کہا کہ بھارت اور دنیا کے دوسرے حصوں سے سکھ برادری دنیا کے بڑے گورد وارے میں آ سکے گی۔
انہوں نے کہا کہ یہ سکھ برادری کے لئے ایک بڑا مذہبی مرکز بن جائے گا اور اس سے مقامی معیشت کو فروغ ملے گا، عمران خان نے کہا کہ اس سے ملک کے لئے غیرملکی زرمبادلہ کےعلاوہ مختلف شعبوں میں روزگار سفری اور میزبانی کے مواقع ملیں گے۔
وزیر اعظم نے مزید کہا کہ پاکستان میں مذہبی سیاحت فروغ پکڑ رہی ہے اس سے قبل بدھ بھکشووں نے پاکستان میں مذہبی رسومات کے لیے مختلف مقامات کا دورہ کیا تھا۔

Leave a Reply

Back to top button