خبریں

تھائی لینڈ: مسلح افراد کی فائرنگ، 15 سکیورٹی اہلکار ہلاک

ویب ڈیسک: تھائی لینڈ کے شورش زدہ جنوبی حصے میں ایک چیک پوسٹ پر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کر کے کم از کم پندرہ سکیورٹی ایلکاروں کو ہلاک کر دیا، جبکہ فائرنگ میں پانچ ہلکار زخمی بھ ہوئے.
عالمی میڈیا کے مطابق حملے کا نشانہ بننے والی چیک پوسٹ یالا صوبے میں واقع ہے۔ پولیس نے فائرنگ سے زخمی ہونے والے افراد کی تعداد پانچ بتائی ہے۔
حملہ آور جاتے ہوئے سکیورٹی رضاکاروں کے ہتھیار بھی ساتھ لے گئے۔ منگل اور بدھ کی درمیانی رات کیے گئے اس حملے کے دوران فریقین کے مابین فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا۔
تھائی لینڈ کی فوج کے ترجمان کرنل کیاٹیساک نیونگ کا کہنا تھا کہ یالا صوبے میں واقع دو چیک پوسٹوں میں خون آلودہ کپڑے بھی ملے ہیں جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ فائرنگ کے تبادلے کے دوران حملہ آور بھی زخمی ہوگئے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ہلاک ہونے والے افسران میں 4 خواتین تھیں اور ایک ڈاکٹر بھی شامل ہے۔
تھائی لینڈ کے وزیراعظم پرایوتھ چان اوچا کا کہنا تھا کہ اس حملے سے ظاہر ہوتا ہے کہ دہشت گرد فوجی اور پولیس اہلکاروں پر حملوں کے بجائے اپنی توجہ سیکیورٹی رضاکاروں پر مرکوز کررہے ہیں کیونکہ وہ ان کا آسان ہدف ہوتے ہیں۔
جنوبی تھائی لینڈ ہونے والے اس واقعے کو 15 برسوں میں بدترین واقعہ قرار دیا گیا ہے۔

Leave a Reply

Back to top button