تازہ ترینخبریںدلچسپ و حیرت انگیز

تھائی لینڈ کی فوڈ چین نے بھنگ والا پیزا متعارف کروا دیا

تھائی لینڈ کی اس کمپنی کا دعویٰ ہے کہ یہ پیزا کھانے سے گاہکوں کو نشہ نہیں ہو گا، کمپنی نے 9 انچ کے پیزا کی قیمت 499 بھاٹ یعنی 2615 پاکستانی روپے رکھی ہے۔ کمپنی کے مطابق یہ تجربہ بہت اچھا رہا اور اب گاہکوں کی تعداد میں اضافہ ہونے لگا ہے۔

تھائی لینڈ کی مشہور فوڈ چین نے بھنگ والا پیزا متعارف کروا دیا جس کا نام "کریزی ہیپی پیزا” رکھا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق دنیا بھر کے ماسٹر شیف کے نئے نئےپکوان بنانے کیلئے تجربات جاری ہیں جس کے نتیجے میں کھانے پینے کی نت نئی اقسام سامنے آ رہی ہیں۔ تھائی لینڈ کی ایک مشہور فوڈ چین کمپنی نے "کریزی ہیپی پیزا” کے نام سے پیزا کی ایک منفرد قسم متعارف کروائی ہے جس میں بھنگ سے پیزا کی سجاوٹ کی جاتی ہے۔

تھائی لینڈ کی اس کمپنی کا دعویٰ ہے کہ یہ پیزا کھانے سے گاہکوں کو نشہ نہیں ہو گا، کمپنی نے 9 انچ کے پیزا کی قیمت 499 بھاٹ یعنی 2615 پاکستانی روپے رکھی ہے۔ کمپنی کے مطابق یہ تجربہ بہت اچھا رہا اور اب گاہکوں کی تعداد میں اضافہ ہونے لگا ہے۔

Leave a Reply

Back to top button