تازہ تریندنیا

غزہ کے مکینوں کا ایلون مسک سے مطالبہ

سوشل میڈیا صارفین نے ایلون مسک سے غزہ کیلئے اسٹارلنک انٹرنیٹ فراہمی کا مطالبہ کردیا، انٹرنیٹ اور موبائل فون سروس بندش کی وجہ سے غزہ میں رابطے نہیں ہوپا رہے۔

تفصیلات کے مطابق غزہ میں انٹرنیٹ اور موبائل فون سروس کی بندش کے بعد ایلون مسک سے غزہ کیلئے اسٹارلنک انٹرنیٹ فراہمی کا مطالبہ بڑھ گیا۔

سابق ٹوئٹر موجودہ ایکس پر اسٹار لنک فار غزہ دنیا بھر میں ٹاپ ٹرینڈبن گیا ، ایکس پر ایلون مسک سے مطالبہ کیاجارہاہےکہ غزہ کو اسٹار لنک کا انٹرنیٹ فراہم کریں۔

اسرائیلی فوج نے فلسطین کے مواصلاتی نظام کو ٹارگٹ کیا تو غزہ میں انٹرنیٹ بند ہوگیا ہے۔ انٹرنیٹ اورموبائل فون سروس بندش کی وجہ سے غزہ میں رابطے نہیں ہو پا رہے۔

ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن سمیت کئی بین الاقوامی تنظیموں کو اپنے عملے سے رابطے میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے، جبکہ غیر سرکاری تنظیم ہیومن رائٹس واچ نے بڑے پیمانے پر اموات کے امکانات سے خبردار کردیا ہے۔

یاد رہے کہ ٹیکنالوجی کے شعبے سے وابستہ دنیا کی امیر ترین ارب پتی شخصیت ایلون مسک نے خبردار کیا ہے کہ غزہ میں اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ اور یوکرین میں جاری روسی جنگ سے تیسری عالمی جنگ کا امکان بڑھ جاتا ہے۔

مسک نے گزشتہ روز اپنے سوشل نیٹ ورکنگ پلیٹ فارم ایکس پر ایک انٹرویو میں کہا کہ ہمیں یوکرین میں امن تک پہنچنے کی ضرورت ہے اور میں سمجھتا ہوں کہ ہمیں روس کے ساتھ معمول کے تعلقات بحال کرنے میں دیر نہیں کرنی چاہیے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button