تازہ تریندنیا

امریکا، چرچ کے باہر فائرنگ سے تین افراد ہلاک

امریکی ریاست آئیوا کے ایک چرچ کے پارکنگ ایریا میں فائرنگ سے دو خواتین ہلاک ہوگئیں، ملزم نے خواتین کو قتل کرنے کے بعد خودکشی کر لی۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کے وقت چرچ میں مذہبی تقریب جاری تھی۔

پولیس کو جائے وقوعہ سے تین افراد کی لاشیں ملیں، فی الوقت مرنے والوں کی شناخت اور ان کے آپس میں تعلق کے بارے میں نہیں بتایا جا سکتا۔

آئیوا میں فائرنگ سے کچھ دیر قبل صدر جوبائیڈن نے اپنے خطاب میں نیویارک، ٹیکساس اور اوکلاہوما میں فائرنگ کے واقعات کی مذمت کی تھی۔

انہوں نے کانگریس پر زور دیا تھا کہ خودکار ہتھیاروں پر پابندی لگائی جائے، خریداروں کی تصدیق کی جائے اور فائرنگ کے واقعات پر قابو پانے کے لیے دیگر اقدامات اٹھائے جائیں۔

پچھلے چند ہفتوں کے دوران امریکا میں فائرنگ کے واقعات سے 35 افراد ہلاک ہوچکے ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button