پاکستان

گیس چوری کریک ڈاؤن: 100گیس کنکشن منقطع،11لاکھ سے زائد کے جرمانے

گیس چوری کریک ڈاؤن: پنجاب، خیبر پختونخواہ اور اسلام آباد میں مزید100گیس کنکشن منقطع، اور11لاکھ سے زائد کے جرمانے عائد

سوئی ناردرن کے تحت پنجاب، خیبر پختونخواہ اور اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں گیس چوری کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے دوران مزید100 گیس کنکشن منقطع کردیے.جبکہ 11لاکھ کے جرمانے عائد کیے گئے ۔

سوئی ناردرن گیس نے لاہور میں گیس کے غیر قانونی استعمال پر 6 گھریلو کنکشن جبکہ کمپریسر کے استعمال پر 12کنکشن منقطع گئے ۔
شیخو پورہ میں غیر قانونی استعمال پر 15 گیس کنکشن منقطع مزید10 ہزار کےجرمانے بھی عائد کیے گئے ۔

ملتان میں ریجنل ٹیم نے گیس کے غیر قانونی استعمال پر 9گیس کنکشن منقطع کیے گئے جبکہ کمپریسر کے استعمال پر 11گیس کنکشن منقطع کیے گئے.ٹیم نے 1لاکھ 33 ہزار کے جرمانے بھی عائد کیے گئے ۔

سوئی ناردرن گیس نے پشاور /کرک میں میٹر سے چھیڑ چھاڑ،گیس کے براہ راست استعمال، غیر قانونی کنکشن پر 37 کنکشن منقطع کیے اور10لاکھ سے زائد کے جرمانے عائد کیے گئے.ٹیم نے 3FIRs بھی درج کیں۔

ساہیوال میں ٹیم نے غیر قانونی استعمال پر 3گیس کنکشن منقطع کیے . ٹیم نے بہالپور میں گیس کے غیر قانونی استعمال پر 7

کنکشن منقطع کیے۔

Thanks Jehanpakistan

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button