تازہ تریندلچسپ و حیرت انگیز

دنیا کی سب سے بڑی پیاز

برطانیہ کے قریب واقع خودمختار جزیرے گرنسی کے کسان نے 20 پاؤنڈ وزنی پیاز کاشت کی ہے جس کو دنیا کی سب سے بڑی پیاز کہا جا رہا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق برطانیہ کے قریب واقع خودمختار چھوٹی جزیرائی خودمختار ریاست گرنسی کے ایک کسان نے تقریباً 20 پاؤنڈ وزنی پیاز کاشت کی جس کو جب وہ انگلینڈ میں منعقدہ پھولوں کی نمائش میں لے گیا تو منتظمیں نے اسے دنیا کی سب سے بڑی پیاز قرار دیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق گرنسی کے کاشتکار گیرتھ گریفن نے تقریباً 20 پاؤنڈ (19.77 پاؤنڈ) وزنی پیاز کاشت کیا ہے جس کو وہ انگلینڈ میں منعقدہ پھولوں کی نمائش میں لے گیا جہاں دیکھنے والے اس دیوقامت سبزی کو دیکھ کر حیران رہ گئے۔

فلاور شو کے منتظمین کا کہنا ہے کہ اس سے قبل ٹونی گلووور نے نامی کاشتکار 2014 میں ہیرو گیٹ آٹم فلاور شو میں 18.68 وزن کی پیاز کاشت کر کے لایا تھا اور گیرتھ کی پیاز اس سے یقینا بڑی اور نیا عالمی ریکارڈ ہے۔

اس جہازی سائز پیاز کو فلاور شو کے خوردنی پویلین میں نمائش کے لیے رکھا گیا ہے جہاں اس کے ساتھ دیگر بڑی سبزیوں میں گوبھی، ککڑی اور گاجر بھی آنے والوں کو حیرت میں مبتلا کرنے کے لیے موجود ہیں۔

شو کے منتظمین نے کہا کہ گنیز بُک آف ورلڈ ریکارڈ کو دنیا کی سب سے بڑی پیاز کے حوالے سے اپنے سابقہ ریکارڈ کو ازسرنو مرتب کرنا چاہیے۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button