سیاسیات

شیر افضل مروت کا پروگرام اپنی ہی پارٹی کے ہاتھوں وڑ گیا

پاکستان تحریک انصاف نے پارٹی کے نائب صدرشیرافضل مروت کےبانی چیئرمین سےمنسوب بیان کومسترد کرتے ہوئےان کی نیوزکانفرنس سےمکمل لاتعلقی کااعلان کر دیا۔

ترجمان پی ٹی آئی نے وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی فرد کےذاتی حیثیت میں جاری کردہ بیانات پارٹی کے مؤقف یا پالیسی کی عکاسی نہیں کرتے، صرف پی ٹی آئی کے آفیشل اکاؤنٹ پر جاری بیانات ہی پارٹی کے مؤقف یا پالیسی کی عکاسی کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ بیان تمام متعلقہ افراد کی عام معلومات کے لیے جاری کیا جا رہا ہے۔کسی بھی فرد کی طرف سے اپنی ذاتی حیثیت میں دیئے گئےیاجاری کیے گئے بیانات پارٹی کے مؤقف یا پالیسی کی ترجمانی نہیں کرتے۔

خیال رہے کہ شیرافضل مروت پریس کانفرنس کیلئے پی ٹی آئی مرکزی سیکرٹریٹ پہنچے ، تاہم بیرسٹرگوہرخان کوساتھ بٹھانےکی کوشش کامیاب نہ ہوسکی،چیئرمین پی ٹی آئی نےشیرافضل مروت کونیوزکانفرنس سےروکا لیکن وہ نہ مانے اور انہوں نے ساتھیوں کے ہمراہ نیوزکانفرنس شروع کردی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button