پاکستانتازہ ترین

فارن فنڈنگ کیس: پی ٹی آئی کی حکمِ امتناع جاری کرنے کی درخواست مسترد

اسلام آباد ہائی کورٹ (آئی ایچ سی) نے فارن فنڈنگ کیس میں پاکستان تحریک انصاف کی حکم امتناع جاری کرنے کی درخواست مسترد کردی۔

پی ٹی آئی کے ایڈیشنل جنرل سیکٹریٹری عامر محمود کیانی نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں کمیشن میں زیر سماعت فارن فنڈنگ کیس اور کمیشن کی جانب سے شوکاز نوٹس جاری کرنے پر درخواست دائر کی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیف جسٹس آئی ایچ سی اور جسٹس بابر ستار پر مشتمل کمیشن نے درخواست کی سماعت کی۔

پی ٹی آئی کے وکیل انور منصور خان نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ اگر دیگر سیاسی جماعتوں کے ساتھ برابری کا سلوک نہیں کیا جاتا ہے تو شوکاز نوٹس جاری کرنے سے درخواست گزار فریق پر منفی اثر پڑ سکتا ہے۔

عدالت کے استفسار پر الیکشن کمیشن کے نمائندے نے بتایا کہ اگر کمیشن اس بات سے مطمئن ہو کہ شوکاز نوٹس جاری کرنے کے لیے کافی مواد موجود ہے تو زیر التوا کارروائی میں سیاسی جماعتوں سے متعلق رولز 2002 کے رول 6 کے تحت طے شدہ طریقہ کار پر عمل کیا جائے گا۔

عدالت نے ریمارکس دیئے کہ ای سی پی اسلامی جمہوریہ پاکستان کے آئین 1973 کے تحت قائم کیا گیا ہے اور یہ اپنی کارروائی کو خود منظم کرنے کا مجازی ہے۔

بینچ نے کہا کہ ’پی ٹی آئی کے وکیل سیاسی جماعت کی جانب سے اسی طرح کے خدشات کمیشن کے سامنے اٹھا سکتے ہیں اور تمام جماعتوں کے لیے برابری کی جگہ کو یقینی بنانے کے تناظر میں ہمیں کوئی وجہ نظر نہیں آتی کہ ان پر کیوں غور نہ کیا جائے‘۔

بینچ نے مزید کہا کہ ’ہم کمیشن پر اپنا اعتماد بحال کرتے ہیں اور ہمارے پاس شک کرنے کی کوئی وجہ نہیں ہے کہ درخواست گزار فریق کے جائز حقوق کا تحفظ نہیں کیا جائے گا‘۔

تاہم عدالت نے کمیشن سے کہا کہ وہ اس مرحلے پر پی ٹی آئی کے خلاف کوئی منفی حکم جاری نہ کرے کیونکہ ای سی پی، زیر التواء کارروائی مکمل کرنے کے بعد، 2002 کے رولز 6 کے تحت شوکاز نوٹس جاری کرنے یا نہ کرنے پر غور کرے گا۔

بعد ازاں عدالت نے درخواست نمٹا دی۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button